پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

Cricket

لاہور: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پانچواں اور آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی 20 میچز کی سیریز کا آخری میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق میچ رات ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا۔ سیریز میں مہمان ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 2 سے برتری حاصل ہے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی۔ تیسرا اور چوتھا میچ کیویز نے اپنے نام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: وقار یونس نے اپنا اسکواڈ بتا دیا

پاکستان کی ٹیم کو سیریز برابر کرنے کے لیے آج ہونے والا آخری میچ جیتنا ہو گا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج بھی بارش کا امکان ظاہر کر رکھا ہے اور گزشتہ روز سے پنجاب بھر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں