بختاور بھٹو بھی مریم نواز کی معترف

بختاور بھٹو نے بیٹے کی صحت کیلئے دُعا کی اپیل کر دی

صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے پولیس فورس میں خواتین نمائندگی میں اضافے کو خوب سراہا۔

گزشتہ روز پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں مریم نواز نے پنجاب پولیس کی وردی پہن کر شرکت کی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

وائرل ویڈیو میں مریم نواز نے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا اورکہاکہ آج پہلی کم عمر خاتون پولیس اہلکار کو اعزازی شمشیر دی گئی یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے، میں نے آئی جی پنجاب سے کہا ہے کہ خواتین پولیس اہلکار تعداد 7 ہزار ہے جو کہ کم ہیں، اضافہ ہونا چاہیے بلکہ میری خواہش ہے کہ پنجاب پولیس میں خواتین کی نمائندگی 50 فیصد سے زیادہ ہو۔

بختاور بھٹو زرداری نے بیٹے کی تصویر دکھا دی

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی اس تقریر نے بختاور بھٹو کو بھی متاثر کیا ہے۔

انہوں نے اایکس پر مذکورہ و ائرل کلپ ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بہت عمدہ، پولیس فورس میں خواتین کی مساوی نمائندگی قابل ستائش عمل ہے۔


متعلقہ خبریں