پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا

Cricket

کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمن کے درمیان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم میں اپنی اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دی۔ دونوں ٹیموں کی کپتانوں نے 5 میچوں پر مشتمل سیریز کے دلچسپ ہونے کی توقع ظاہر کی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ویمن انٹرنیشنل ٹی 20 سیریز میں 5 میچ 26 اپریل سے 3 مئی تک کھیلے جائیں گے۔

پاک ویسٹ انڈیز سیریز کا آغاز 26 اپریل سے ہو گا۔ دیگر چار میچز 28، 30 اپریل، 2 اور 3 مئی کو کھیلے جائیں گے۔ میچز کا ٹاس شام 7 بجے اور کھیل کا آغاز ساڑھے 7 بجے ہو گا۔

ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان ویمن اسکواڈ میں ندا ڈار (کپتان)، عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، نجیہہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، طوبہ حسن اور ام ہانی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹنگ میں ناکامی سے میچ نہ جیت سکے، بابر اعظم

15 رکنی مہمان  ٹیم کی قیادت کپتان ہیلی میتھیویز کر رہی ہیں اور شیمائن کیمبیل نائب کپتان ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں عالیہ ایلینے، شمیلا کونیل، ایفے فلیچر، چیری این فریزر، جنیلیا گلاسگو، شنیل ہنری، زیدہ جیمز، کیانا جوزف، چیڈین نیشن، کرشما رام ہریک، اسٹیفنی ٹیلر،رشدہ ولیمز اور کیٹ ولموٹ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ویمن ٹی 20 رینکنگ میں پاکستان کا 8 واں اور ویسٹ انڈیز کا چھٹا نمبر ہے۔

سابق کپتان بسمہ معروف کی جانب سے اچانک ریٹائرمنٹ کے اعلان سے پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ بسمعہ معروف نے فٹنس ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے تینوں میچز میں شرکت کی تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں