آج کے میچ میں کافی غلطیاں کیں، فخر زمان

fakhar zaman

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ آج کے میچ میں کافی غلطیاں کیں۔ مجھے اور افتخار کو میچ ختم کرنا چاہیے تھا۔

فخر زمان نے قذافی اسٹیڈیم میں میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر مین پلیئر نہ کھیل رہے ہوں تو فرق پڑتا ہے۔ ہمارا فوکس ورلڈ کپ پر ہے اور ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے مختلف کمبی نیشن استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم اور انفرادی کارکردگی دونوں بہت اہم ہیں۔ آج کے میچ میں کافی غلطیاں کی ہیں، میچ کی شروعات بھی اچھی نہیں ملیں۔ مجھے اور افتخار کو آج کا میچ ختم کرنا چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹنگ میں ناکامی سے میچ نہ جیت سکے، بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا تھا اس سیریز میں سب کو موقع دیں گے۔ بین الاقوامی سطح پر کوئی سی یا ڈی ٹیم بھی بھیجیں گے تو وہ بھی مضبوط ہو گی۔ عثمان سے کہا کہ جو آپ کو سمجھ آتا ہے وہ آپ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی اوپنگ میں تبدیلی کی ہے اور رضوان کو ون ڈاؤن کھلایا۔ ٹیم منیجمنٹ نے بتایا کہ آپ نیچے کھیل کر بھی میچ جتوا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں