ٹیم کو پلان کے مطابق لے کر چل رہے ہیں، بابر اعظم

babar azam

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیم کو پلان کے مطابق لے کر چل رہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مل کر پاکستان کے لیے اچھا کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں اور انجریز کھیل کا حصہ ہوتی ہیں تاہم کھلاڑی فٹنس پر توجہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیریز جیتنے کے لیے پرعزم ہیں اور میچ ہارنے کی وجہ کوئی ایک کھلاڑی نہیں ہوتا۔ اگر کوئی کھلاڑی کیچ چھوڑتا ہے تو وہ جان بوجھ کر ایسا نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان اور محمد عرفان نیوزی لینڈ کیخلاف آخری دو ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر

بابر اعظم نے کہا کہ محمد رضوان کی خدمات سب کے سامنے ہیں اور ٹیم کو پلان کے مطابق لے کر چل رہے ہیں۔ فیلڈنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں پر توجہ ہے۔ کھلاڑیوں پر یقین ہے وہ اچھا کھیل پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی میچ ہار جاتے ہیں تو اس پر بحث ہوتی ہے۔ ٹیم میں 11 کھلاڑی ہیں ذمہ داری سب کی ہوتی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں