یوسین بولٹ ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر

دنیا کے تیز ترین شخص یوسین بولٹ کو کورونا نے لپیٹ میں لے لیا

نامور ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کےلیے ایمبسیڈر مقرر کردیا گیا۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ایمبسیڈر یوسین بولٹ کا تعلق جمیکا سے ہے۔ یوسین بولٹ نے تین مسلسل اولمپکس میں 3، 3 گولڈ میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

یوسین بولٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے تھیم سونگ میں بھی جلوہ گر ہوں گے جبکہ وہ ویسٹ انڈیز میں ہونے والے میچز بھی دیکھیں گے۔

اولمپک گولڈ میڈلسٹ اسپرنٹر کرکٹ ورلڈ کپ کی پروموشن میں حصہ لیں گے۔

اپنے بیان میں یوسین کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران ویسٹ انڈیز ٹیم کو سپورٹ کروں گا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں سال یکم جون سے 29 جون تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں