25تا29 اپریل ملک کے مختلف حصوں میں بارش متوقع

rain

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 25تا29 اپریل کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں کمی ہوگئی

26تا27 اپریل کے دوران بلوچستان نوشکی، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان، گوادر، کیچ ،آواران کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

27تا28 اپریل کے دوران دیر، سوات، چترال، مانسہرہ اور کوہستان کے مقامی ندی نالوں میں موسلادھار بارش کے باعث سیلابی صوتحال متوقع ہے۔

27 تا29 اپریل کے دوران تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخواہ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ بھی متوقع ہے۔

20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 800روپے کی ریکارڈ کمی

این ڈی ایم اے نے تمام پی ڈی ایم ایز اور دیگر انتظامی اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

کاشتکار فصل خصوصاً گندم کی کٹائی کے حوالے سے موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے معمولات تشکیل دیں۔

سیاح و مسافر پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں،سفر ضروری ہو تو موسم اور راستوں کی صورتحال سے آگاہ رہیں،بہاؤ تیز ہونے کی صورت میں برساتی ندی نالوں کو پار کرنے سے گریز کریں۔

آئی جی موٹروے پولیس کا اوورلوڈنگ کیخلاف کارروائی کرنےکاحکم

اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بجلی کے کھمبوں،کچی عمارتوں، ٹوٹی دیواروں اور چھتوں سے دور رہیں،نشیبی علاقوں کے مکین ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر محتاط رہیں۔

قومی اسمبلی :کم از کم اجرت کی ادائیگی یقینی بنانے کیلئے قرارداد منظور

موسم برسات میں نقصان سے بچاؤ کے لیے چھتوں، تہہ خانوں اور بیرونی دیواروں کی واٹر پروفنگ کو یقینی بنائیں،نکاسی آپ کو یقینی بنانے کے لیے برقت ضروری اقدامات کے ساتھ ساتھ دیواروں اور چھتوں میں شگاف ،کریک کی بر وقت مرمت یقینی بنائیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں