جھانوی کپور نے اپنے پسندیدہ کرکٹر بارے انکشاف کر دیا


بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی و اداکارہ جھانوی کپور نے برسوں بعد اپنے پسندیدہ کرکٹر کے نام کے بارے میں انکشاف کر دیا۔

نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا

اداکارہ جھانوی کپور نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا، اور کھل کر پروفیشنل و نجی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی۔

دورانِ انٹرویو ان سے میزبان نے سوال کیا کہ آپ پہلے زیادہ کرکٹ دیکھتی تھیں یا اب اور آپ کا پسندیدہ کرکٹر کون ہے؟

فضا علی ڈانس ویڈیو پر تنقید کا نشانہ بن گئیں

سوال کا جواب جھانوی نے انتہائی پر اعتماد انداز میں کچھ یوں دیا کہ جی میں پہلے کرکٹ نہیں دیکھتی تھی پر ہاں اب ضرور کرکٹ دیکھتی ہوں اور رہی بات میرے پسندیدہ کرکٹر کی تو وہ کوئی اور نہیں بلکہ ویرات کوہلی ہیں۔

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے اداکارہ جھانوی نے یہ بھی کہا کہ مجھے بھارتی کرکٹر دنیش کارتک بھی پسند ہیں کیونکہ کرکٹ کی دنیا میں، میں نے ان کی محنت بہت قریب سی دیکھی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں