ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات

Bilawal Bhutto

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے درمیان ملاقات وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہوئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ بھی موجود تھے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ایرانی صدر اور گورنر سندھ نے دونوں ممالک کے مابین ثقافتی تبادلہ بڑھانے پر حامی بھری۔ گورنر سندھ نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں عوامی جلسے سے خطاب کرنا چاہتا تھا، ایرانی صدر

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔ ایران کے صدر کو اعزازی ڈگری دینا جامعہ کراچی کے لیے اعزاز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک ایران سفارتی تعلقات کئی دہائیوں پر مشتمل ہیں، کوشش اور خواہش ہے کہ مسلم ممالک کے درمیان مثالی تعلقات قائم ہوں، ایران اور پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہوں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں