سلمان خان کے گھر پر فائرنگ، تحقیقات میں مزیدسنسنی خیز انکشافات


بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے کیس کی تحقیقات میں مزید سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں۔

کریتی سینن نے اپنے پسندیدہ اداکار کے بارے میں بتادیا

سلمان خان کے ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع گیلکسی اپارٹمنٹس کے باہر 14 اپریل کو فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو ریاست گجرات سے گرفتار کرلیا تھا۔

دونوں ملزمان کا تعلق لارنس بشنوئی گروپ سے بتایا جارہا ہے جو سلمان خان کو قتل کرنے کی کوشش کرنے کا اعتراف کرچکا ہے۔

فیصل قریشی کو ٹی وی ڈرامے کے ڈائیلاگ مہنگے پڑ گئے

ممبئی پولیس سپر اسٹار کے گھر کے باہر پیش آنے والے اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے جس میں نئے نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ ملزمان کو سلمان خان کے گھر کے باہر 10 راؤنڈز چلانے کے احکامات ملے تھے، انکے پاس دو پستول تھے۔

مجھ پر داؤد ابراہیم کی پارٹیوں میں پرفارم کرنے کے الزامات لگائے گئے، ٹوئنکل کھنہ

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے فائرنگ کے اس واقعے کے بعد ریاست گجرات کے علاقے سورت میں دریائے تاپی میں اپنے پستول پھینک دیے تھے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں