باجوڑ میں جو امیدوار جیتا ہے وہ بھی پی ٹی آئی کا ہے،رؤف حسن

rauf

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ ہر سیاسی جماعت سے غلطیاں ہوتی ہیں،یہ کہنا کہ پی ٹی آئی سے غلطی نہیں ہوتی تو یہ مناسب نہیں ہے۔ 

ہم نیوز کےپروگرام ”ہم دیکھیں گے منصور علی خان کے ساتھ” میں گفتگو کے دوران رؤف حسن نے کہا کہ باجوڑ میں جو امیدوار جیتا ہے وہ بھی پاکستان تحریک انصاف کا ہے،پارٹی نے باجوڑ میں جس امیدوار کو ٹکٹ دیا تھا وہ ہار گیا اور جس کو ٹکٹ نہیں دیا تھا وہ جیت گیا ہے۔

ضمنی انتخابات کے نتائج مسترد، سنی اتحاد کونسل کا جمعہ کے روز بھر پور احتجاج کا اعلان

انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی پر ڈیل کرنے کیلئے پریشر ڈالتے رہے، عمران خان ہمیشہ سے پاپولر لیڈر تھے،کچھ عرصے کیلئے ان کا راستہ روکا گیا تھا۔ رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں زیادہ تر لوگوں کو ایک پراجیکٹ کے تحت شامل کیا گیا تھا، اس وقت اس پراجیکٹ سے ہم لاعلم تھے۔

پارٹی چھوڑ کر جانیوالوں کا برا حال ہے وہ سیاسی جنازے اٹھائے ہمارے در پر بیٹھے ہیں کہ ہمیں واپس لے لیجئے، ان لوگوں نےجو کردار پارٹی میں ادا کیا وہ کوئی سیاسی نہیں تھا۔


متعلقہ خبریں