کراچی میں 7 روز کیلئے ڈرون اڑانے پر پابندی عائد


ایرانی صدر کی کراچی آمد کے موقع پر شہر میں 7 روز کیلئے ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 22 اپریل سے 28 اپریل تک شہر بھر میں ڈرون اڑانے پر دفعہ 144نافذ کردی گئی، ڈرون اڑانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

کل کراچی میں غیرملکی معززین کی آمد پر مختلف راستے بند کیے گئے ہیں۔

ایرانی صدر کی آمد، لاہور میں بھی کل عام تعطیل کا اعلان

دوسری جانب ایرانی صدر کی آمد کے موقع پر لاہور میں بھی کل عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پنجاب میں 50 ہزار گھرانوں کو ایک کلو واٹ کے سولر سسٹم دینے کی منظوری

نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹی کا اطلاق صرف ڈسٹرکٹ لاہور پر ہو گا ،چیف سیکریٹری پنجاب کی منظوری سے سیکشن افسر نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

پنجاب سول سیکریٹریٹ سے منسلک محکموں میں تعطیل نہیں ہوگی،قبل ازیں کراچی میں بھی کل عام تعطیل کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

سولر پینلز سے زہریلا مواد خارج ہونے کا خدشہ


متعلقہ خبریں