حماس حملہ روکنے میں ناکامی کا اعتراف ، اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس چیف نے استعفیٰ دیدیا

اسرائیلی چیف

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرنے والے اسرائیل کی ملٹری انٹیلی جنس چیف میجر جنرل اہرون ہلیوا نے استعفیٰ دیدیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اہرون ہلیوا نے 7 اکتوبر کو حماس حملے روکنے میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کی تھی ، وہ حماس کے 7 اکتوبر حملے کے بعد مستعفی ہونے والی اعلیٰ ترین شخصیت ہے۔

اسرائیل کی یکطرفہ امداد ، امریکی محکمہ خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار نے استعفیٰ دیدیا

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے سربراہ نے ملٹری انٹیلی جنس چیف کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا ہے۔

 غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس چیف کا استعفیٰ دیگر فوجی افسران کے لیے بھی حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔

فوج نے ایران پر حملے کے 3 منصوبے بنائے، اسرائیلی فوجی سربراہ کا انکشاف

یاد رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملے میں تقریباً 1200 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے، حماس نے 250 افراد کو یرغمال بھی بنا لیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں