کیا ہم کسی دشمن ملک میں رہ رہے ہیں؟ ہراساں کیے جانے پر بھارتی اداکارہ پھٹ پڑی

harshika poonacha

کنڑ فلموں کی معروف اداکارہ ہرشیکا پونچھا ریسٹورنٹ کی پارکنگ میں اپنی فیملی کے ساتھ نامعلوم افراد کی جانب سے ہراساں اور لوٹ مار کی کوشش کیے جانے پر پھٹ پڑیں اور کہا کہ کیا ہم کسی دشمن ملک میں رہ رہے ہیں۔

فلم انڈسٹری میں پسندیدہ لوگوں کو ہی کام دیا جاتا ہے، پرینیتی چوپڑا

ہرشیکا پونچھا نے اپنے انسٹاگرام پر کی گئی پوسٹ میں اس واقعے کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اپنے شوہر اور دیگر اہلخانہ کے ساتھ کار میں بیٹھی ہوئی ہیں اور باہر موجود کئی افراد ان سے بحث اور چھینا جھپٹی کی کوشش کررہے ہیں جبکہ واقعے کی اطلاع ملنے کے باوجود پولیس نے بھی ان پر کوئی توجہ نہیں دی۔

اداکارہ نے لوگوں اور پولیس کے اس رویے پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ کیا ہم کسی دشمن ملک میں رہ رہے ہیں؟

آج کل ذہنی تناؤ سے گزر رہی ہوں،ہانیہ عامر کا انکشاف

پولیس کا اس واقعے کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ واقعہ دو اپریل کو پیش آیا تھا جس کے بعد ہم نے متعلقہ افراد سے رابطہ کیا تھا مگر انہوں نے کوئی شکایت درج نہیں کرائی اور مزید وقت مانگ لیا، اور ہم اب تک ان کی جانب سے باقاعدہ شکایت درج کرائے جانے کا انتظار کررہے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں