پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلئے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ

پی آئی اے pia

پی آئی اے نے یورپی فلائٹ آپریشن کے لئے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

قومی ائیر لائن کی یورپی ملکوں کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر انتظامیہ نے یورپی ملکوں کے فضائی آپریشن شروع کرنے کی منصوبہ بندی تیز کردی ہے۔

لاہور میں چینی کی قیمت میں 4 روپے فی کلو اضافہ

پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز انتظامیہ نے پیرس کو اپنے یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انتظامیہ نے 4 سال انتظار کے بعد اپنے یورپی ملکوں کے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی منصوبہ بندی تیز کردی ہے۔

انتظامیہ کو یقین ہے کہ مئی کے وسط میں ہونے والے یورپی ائرسیفٹی کمیٹی اجلاس میں قومی ائیر لائن کو یورپی فضائی آپریشن بحال کرنے کی اجازت مل جائے گی۔

ملک بھر میں مرغی کے نرخوں میں اضافہ

یورپی ائرسیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس 14 سے 16 مئی کو ہوگا واضح رہے کہ پی آئی اے کے اعلی افسران کی ٹیم بھی پیرس کا دورہ کرچکی ہے۔

پی آئی اے کی یورپی ملکوں میں بحالی سے سالانہ اربوں روپے کی آمدنی ہوگی، یورپی ملکوں کی پروازوں پر جولائی 2020 میں پابندی لگنے سے قومی ائیر لائن کو اب تک 120 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔


متعلقہ خبریں