آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا 29 اپریل تک شیڈول ، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں

آئی ایم ایف ( IMF)

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری کر دیا گیا ، شیڈول میں پاکستان کا نام شامل نہیں کیا گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کے بورڈ اجلاس کے 29 اپریل تک جاری ہونے والے ایجنڈے میں پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ 20 مارچ 2024 کو طے پایا تھا۔

آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کیلئے چین کی حمایت کے منتظر ہیں، وزیر خزانہ

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹوبورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملے گی۔ آخری قسط کی حتمی منظوری کےساتھ ہی 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہوجائے گا۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاملے پر ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اپریل کے آخر میں بلانے کا عندیہ دیا تھا۔


متعلقہ خبریں