رحیم یار خان ، علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی ، ٹرینوں کی آمدو رفت معطل

علامہ اقبال ایکسپریس (allama iqbal express)

رحیم یار خان میں علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگنے سے ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہو گئی ، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ریلوے حکام کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگنے کا واقعہ فیروزہ کے قریب پیش آیا، جس کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد رفت معطل ہو گئی۔

ٹرین میں خاتون پر ہاتھ اٹھانے کامعاملہ، کانسٹیبل گرفتار

حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کراچی سے سیالکوٹ جارہی تھی ۔ اپ ٹریک بلاک ہونے کے باعث مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا۔

واضح رہے چند دن قبل کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی تھی ، جبکہ دو ماہ قبل رحیم یار خان کے قریب مال گاڑی کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر جانے سے ڈائون ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت کئی گھنٹے تک معطل رہی تھی۔


متعلقہ خبریں