علیم ڈار 25 سال ذمہ داریاں نبھانے والے دنیا کے پہلے امپائر بن گئے

Umpire

بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ میں علیم ڈار 25 سال ذمہ ذاریاں نبھانے والے دنیا کے پہلے امپائر بن گئے۔

بین الاقوامی کرکٹ میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دینے والے پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ کرکٹ کی تاریخ میں ریکارڈ 551 میچز کے بعد وہ لگاتار 25 سال ذمہ داریاں نبھانے والے دنیا کے پہلے امپائر بن گئے ہیں۔

علیم ڈار نے 16 فروری 2000 کو گوجرانوالہ میں سری لنکا اور پاکستان کے درمیان میچ سے ڈبیو کیا۔ علیم ڈار دنیا میں سب سے زیادہ بین الاقوامی ایک روزہ میچز کا تجربہ رکھتے ہیں۔

علیم ڈار نے 21 اکتوبر 2003 کو ڈھاکہ میں انگلینڈ اور بنگلہ دیش کا ٹیسٹ میچ سپروائز کیا۔ انہوں نے 7 مئی 2009 کو دبئی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اپنے کیریئر کے پہلے ٹی 20 میچ میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: روہت شرما پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کے خواہشمند

3 بار دنیا کے بہترین امپائر کا ایوارڈ پانے والے علیم ڈار نے 231 ایک روزہ میچز میں امپائرنگ کی۔ 145 ٹیسٹ میچز ان کے ریکارڈ پر ہیں اور 70 ٹی ٹوئنٹی میچز میں علیم ڈار نے فرائض سرانجام دیئے۔

علیم ڈار نے 2006 اور 2009 میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے فائنلز سپروائر کیے۔ 2007 اور 2011 کے ایک روزہ ورلڈکپ کا فائنل بھی علیم ڈار نے سپروائز کیا۔

2009 میں ویمن ورلڈکپ فائنل میں بھی امپائرنگ علیم ڈار کے کریڈٹ پر ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں