اسلام آباد،پیٹرول پمپ پر آئل ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پالیاگیا

petrol pump

اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں پیٹرول پمپ پر آئل ٹینکر میں لگی آگ پر قابو لیا گیاہے۔

فائر بریگیڈ ٹیم کی جانب سے آگ پر قابو پا لیا گیا،آگ بجھانے کے عمل میں ایم سی آئی کی سکائی لفٹ نے بھی حصہ لیا،آگ بجھنے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے،ضلعی انتظامیہ، ایم سی آئی اور پولیس موقع پر موجود ہے۔

واقعے میں تاحال کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔قبل ازیں ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ٹینکر کے اندر پیٹرول موجود ہے۔

عرفان نواز میمن نے مزید کہا کہ جانی نقصان سے بچنے کے لیے قریبی بلڈنگز کو خالی کروا لیا گیا ہے،بہت جلد آگ پر قابو پا لیا جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں