پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائےگا، شعیب شاہین

اڈیالہ جیل

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائےگا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ بہاولنگر والے واقعہ پر سو موٹو ایکشن لیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ 6 ججز والا معاملہ فل کورٹ کو بھیجا جائے۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھا نے بھی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں بانیٔ پی ٹی آئی کا ترجمان ہوں، میرے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی، عدالت نے 22 اپریل سے قبل بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

40 کی تعداد صحیح نہیں ہے، شعیب شاہین

اس موقع پر انتظار پنجوتھا نے کہا کہ جہاں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریلیف ملتا ہے اس پرعمل درآمد نہیں کروایا جاتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو پھر سز ادینے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس پر ہائی کورٹ جائیں گے۔


متعلقہ خبریں