کینیا کے فوجی سربراہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

Kenya

نیروبی: کینیا کے آرمی چیف جنرل فرانسس اگولا ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیا کے آرمی چیف جنرل فرانسس اگولا کے ہیلی کاپٹر حادثے میں مزید 9 افراد بھی ہلاک ہوئے۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں 2 فوجی اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کینیا کے صدر ویلیم روٹو نے ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ انہوں ںے کہا کہ مجھے افسوس کے ساتھ اس بات کا اعلان کرنا پڑ رہا ہے کہ جنرل فرانسس اگولا حادثے میں انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اپنی اقتصادی اصلاحات میں توسیع کرے، امریکہ

کینیا کے آرمی چیف شمال مغربی علاقے میں تعینات فوجیوں سے ملاقاتوں کے سلسلے میں دورے پر تھے۔

واضح رہے کہ جنرل فرانسس اگولا اس سے قبل فوج کے نائب سربراہ اور کینیا کی فضائیہ کے سربراہ بھی رہ چکے تھے۔ گذشتہ سال کینیا کے صدر ویلیم روٹو نے فوج کی سربراہی کے لیے انہیں ترقی دی تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں