خاتون پر تھوکنے کا الزام، نوازشریف کے سابق محافظ فرید نیموچی پر فرد جرم عائد

Farid Nemouchi

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں پاکستان کے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف کے سابق محافظ فرید نیموچی کی جانب سے خاتون پر تھوکنے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق لندن کی کراؤن پراسیکوشن نے تصدیق کی ہے کہ خاتون کی شکایت پرمحافظ پر حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔فرید نیموچی ویسٹ منسٹر کورٹ میں پیش ہوئے تاہم الزام لگانے والی خاتون عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔

عظمیٰ کاردار کا شوکت بسرا کو قانونی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

دوسری جانب محافظ کے وکیل معین خان کا انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عدالت میں ثابت کریں گے کہ فرید نیموچی نے کوئی قانون نہیں توڑا، عدالت کو باور کرائیں گے کہ فرید نیموچی ایسی شخصیت کی حفاظت کر رہا تھا جس کی جان کو خطرہ تھا۔

خیال رہے کہ خاتون پر تھوکنے کا واقعہ گزشتہ برس نوازشریف کے دفتر سے نکلنے کے وقت پیش آیا تھا، گارڈ فرید نیموچی کی خاتون پنزائی چیمہ پر تھوکنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں