پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

lahore high court لاہور ہائیکورٹ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف متفرق درخواست شہری منیر احمد نے دائر کی، متفرق درخواست میں وفاقی حکومت، وفاقی وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو فریق بنایا گیا ہے۔

پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال، پولٹری کی ترسیل مکمل طور پر بند

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ موجودہ حکومت عوام پر پیٹرول بم گرا رہی ہے، وفاقی حکومت کو عوامی مشکلات میں اضافے کا کوئی استحقاق حاصل نہیں ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ عوامی حقوق کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہو گا، عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دے۔


متعلقہ خبریں