شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کیساتھ فلم میں اربوں کی سرمایہ کاری

شاہ رخ خان shahrukh khan

بالی ووڈ کے کنگ اداکار شاہ رخ خان نے اپنی آنے والی نئی فلم میں 2 بلین روپے کی خطیر رقم کی سرمایہ کاری کی ہے، اس فلم میں ان کی بیٹی سہانا خان کو بڑے پردے پر ڈیبیو کرتے ہوئے دیکھا جائے گا۔

یاد رہے کہ شاہ رخ  کو آخری بار فلم ڈنکی میں بڑے پردے پر دیکھا گیا تھا، اب وہ اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ 2025 میں سب سے زیادہ بجٹ والی فلم کنگ میں نظر آئیں گے۔

سلمان خان نے سخت سیکیورٹی میں گلیکسی اپارٹمنٹ چھوڑ دیا

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ کی یہ فلم فی الحال پروڈکشن کے ابتدائی مراحل میں ہے، فلم کنگ ایک ایکشن فلم کے طور پر بنائی جائے گی جس کو تمام تر توقعات پر پورا اتارنے کے لیے بھاری بھرکم بجٹ استعمال کیا جائے گا۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہدایتکار و اداکار سوجوئے گھوش اور فلمساز سدھارتھ آنند نے بھی 2 بلین روپے کے بجٹ کے ساتھ اس ایکشن فلم کو بنانے کے لیے شاہ رخ خان کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔

فلم کنگ کی شوٹنگ رواں سال مئی میں شروع ہوگی اور پانچ ماہ تک جاری رہے گی، فلمساز 2025 کے آخر میں اس فلم کا پریمیئر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔


متعلقہ خبریں