ایشیا کپ ، ممکنہ میزبانوں میں سری لنکا ، بنگلہ دیش ، امارات اور عمان شامل

ایشیا کپ (Asia Cup)

پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں کس طرح پہنچ سکتا ہے؟ شائقین دعائیں مانگنے لگے


ایشین کرکٹ کونسل نے بھارتی نشریاتی اداروں سے مشورہ طلب کرتے ہوئے ایشیا کپ کیلئے میڈیا حقوق کی بولی لگانے کا عمل شروع کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

کرک بز کی رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے 4 ٹورنامنٹس کے میڈیا حقوق کے سودے کا ارادہ رکھتی ہے لیکن براڈ کاسٹر طویل مدتی منصوبے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

پاکستان اور بھارت انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنلز ہار گئے

اس ٹینڈر میں ایشیا کپ کے چار ایونٹس شامل ہیں جس میں 50 اوور کے 2 اور ٹی 20 مقابلوں کے 2 ایونٹس شامل ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعے سے بچنے کیلئے ایشین کرکٹ کونسل کی باڈی دونوں ممالک میں میچز کے انعقاد سے گریز رکھے گی کیونکہ گزشتہ برس ایشیا کپ پاکستان میں شیڈول تھا تاہم بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث ٹورنامنٹ کو نیوٹرل وینیو پر منعقد کرنا پڑا۔

مشتاق احمد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ مقرر

مستقبل کے ٹورنامنٹس کے ممکنہ میزبانوں میں سری لنکا، بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات اور عمان شامل ہیں ، میڈیا رائٹس کے پچھلے معاہدے کی قیمت چار ایڈیشنز کے لیے تقریباً 80 ملین ڈالر تھی جبکہ ایشین کرکٹ کونسل کی باڈی نے قیمت میں اضافے کی توقع ظاہر کی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں