خیبرپختونخوا بارشیں، مختلف حادثات میں 32 جاں بحق، 41 افراد زخمی

خیبرپختونخوا kpk rain

خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 32 افرادجاں بحق جبکہ 41 زخمی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے نے حالیہ بارشوں کی وجہ سے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی ہے، رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 15 بچے، 12 مرد، 5 خواتین شامل ہیں۔

زخمی ہونے والوں میں 6 خواتین، 28 مرداور7 بچے شامل ہیں، پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے 1370مکانات کو نقصان پہنچا۔

متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارش ، نظام زندگی درہم برہم ، ریڈ الرٹ جاری

خیبرپختونخوا میں 160گھر مکمل تباہ ہو گئے جبکہ 1210 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، یہ واقعات خیبر، اپر لوئر دیر، اپر لوئر چترال، سوات، باجوڑ اور شانگلہ میں پیش آئے۔

مانسہرہ، مہمند، مالاکنڈ، کرک، ٹانک، مردان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ،بونیر، ہنگو، بٹگرام، بنوں، شمالی و جنوبی وزیرستان، کوہاٹ اور ڈی آئی خان اورکزئی میں بھی بارشوں سے حادثات رونما ہوئے۔


متعلقہ خبریں