آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت میں بہتری کی پیشگوئی کر دی

IMF

نیویارک: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2024 جاری کر دی جس میں پاکستان کی معیشت میں بہتری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری آ رہی ہے اور رواں سال پاکستان میں معاشی شرح نمو 2.5 فیصد اور اگلے سال 3.5 فیصد تک جانے کی توقع ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں سال مہنگائی 21 فیصد ہدف کے مقابلے میں 24.8 فیصد رہے گی اور اگلے مالی سال مہنگائی میں 12 سے 9 فیصد تک کی نمایاں کمی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ہوا، ترجمان وزارت خزانہ

آئی ایم ایف کے مطابق رواں سال بےروزگاری 7.9 فیصد اور آئندہ سال 7.4 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

قبل ازیں آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹا لینا جارجیوا نے بھی اٹلانٹک کونسل کے تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں