متحدہ عرب امارات میں شدید بارش کی نئی ایڈوائزری جاری

rain in dubai

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش، آسمانی بجلی اور اولے پڑنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی نے ملک بھر میں جلسوں کے منصوبے کو حتمی شکل دیدی

اماراتی محکمہ موسمیات کی جانب سے نئی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس کے مطابق بارش کا سلسلہ بدھ تک جاری رہ سکتا ہے۔

دبئی حکام نے اعلان کیا ہے کہ موسمی حالات کے پیش نظر کل تعلیمی اداروں میں ریموٹ لرننگ ہوگی،شدید بارش کی وجہ سے حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔

پاکستان میں فروخت ہونے والے کھانسی کے سیرپس میں زہریلے مواد کی موجودگی کا انکشاف

اسکولز آن لائن کلاسز کا اہتمام کریں،متحدہ عرب امارات میں دفاتر کو کل بھی ورک فرام ہوم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اماراتی حکام نے مزید ہدایت کی ہے کہ عوام غیر ضروری سفر کرنے سے مکمل اجتناب کریں، دبئی کے مختلف ریڈیو اسٹیشنز سے عوام کو ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔

مصر کےماہرین فلکیات نے عید الاضحیٰ اور حج کے چاند کی متوقع تاریخوں کا اعلان کردیا

دوسری جانب شدید بارش سے دبئی ایئرپورٹ پر فلائٹ شیڈول متاثرہوا، شدید بارش سے متعدد فلائٹس بھی معطل کردی گئی ہیں ۔

بارش کی وجہ سے متعدد علاقوں اور گھروں میں پانی داخل ہوگیا،دبئی کے بڑے شاپنگ مالز میں بھی پانی داخل ہونے کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں