ایل این جی ریفرنس کی واپسی شاہد خاقان کی بے گناہی کا ثبوت ہے، سعد رفیق

Khawaja Saad Rafique

پاکستان مسلم لیگ (ن) رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے نقاد شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی میرٹ پر واپسی ان کی بے گناہی کا ثبوت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر اپنے ایک پیغام میں لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ان کے رفقا کو طویل عرصہ تک نواز شریف کا ساتھ دینے کی پاداش میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

اٹک، دریائے سندھ سے درجنوں مشینیں لگا کر غیر قانونی سونا نکالے جانے کا انکشاف

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور ثاقب نثار گٹھ جوڑ نے نیب کو مخالفین کے خلاف تلوار کی طرح استعمال کیا، بانی پی ٹی آئی نے خود کہا تھا کہ شاہد خاقان جیل جانا چاہتے تھے ہم نے بھیج دیا۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کو ایل این جی ریفرنس نیب کیس میں بری کردیاہے۔  ایل این جی ریفرنس کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔ اس موقع پر شاہد خاقان عباسی وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر اظہر مقبول کی جانب سے کہا گیا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس واپس لے رہا ہے۔ نیب کی طرف سے شاہد خاقان عباسی کو بے گناہ قرار دینے کے بعد شاہد خاقان سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا گیا۔

سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے ریفرنس ختم کرنے کا فیصلہ میرٹ پر کیا گیا ہے۔ ریفرنس ختم کرنے کی درخواست پی ایس او کے سابق سربراہ کی طرف سے کی گئی ہے۔

 واضح رہے کہ نیب نے ایل این جی کیس میں 2019 میں شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کیا تھا۔ نیب نے ریفرنس میں قومی خزانے کو 21 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں