مہوش عمر نے پاکستان کرکٹ کے فروغ کیلئے اہم کردار کیا، نجم سیٹھی

najam sethi

نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے کیوں ہٹایاگیا؟سابق چیئرمین بول پڑے


سابق چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے گذشتہ روز پی سی بی آفس پر چھاپہ مارا اور سٹاف سے بدتمیزی کی۔

وفاقی بجٹ6 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پراپنے بیان میں انہوں نے کہا ایف آئی اے حکام سربراہ پی سی بی ٹکٹنگ مہوش عمر کو اپنے ساتھ لے گئے۔

مہوش عمر نے پاکستان کرکٹ کے فروغ کیلئے اہم کردار کیا ہے، ایف آئی اے نے مہوش عمر پر 80 ہزار روپے کی خورد برد کا الزام لگایا ہے۔

ایف آئی اے کا یہ الزام مضحکہ خیز ہے،یہ الزام نجی ٹکٹنگ کمپنی کی جانب سے لگایا جو شفاف انداز میں ہونیوالی کنٹریکٹ کی بولی ہار گئی تھی۔

حکومت کا نان فائلرز کی موبائل سمیں بند کرنے کا حکم

کنٹریکٹ حاصل نہ ہونے پر ٹکٹ کمپنی نے مختلف فارمز پر اپیلیں کی جو مسترد ہوئیں،یہ کاروائی کسی ایک پارٹی کی ذاتی ایما پر کروائی گئی ہے،میری تمام تر ہمدردی مہوش کے ساتھ ہے جو اس مشکل وقت گزر رہی ہے۔

انہوں نے محسن نقوی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کی تفتیش کرائیں اور انصاف دیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں