مصر کےماہرین فلکیات نے عید الاضحیٰ اور حج کے چاند کی متوقع تاریخوں کا اعلان کردیا

moon

مصر کے قومی ادارہ برائے فلکیاتی اور جیو فزیکل ریسرچ نے پیشگوئی کی ہے کہ ذی الحجہ کا چاند6 جون بروز جمعرات کو دن کو قاہرہ کےوقت کےمطابق 2:39 پر پیدا ہوگا۔

این اے 81 گوجرانوالہ سے ن لیگ کے رہنما اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم

انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ مصر میں عید الاضحیٰ 2024 کا پہلا دن اتوار 16 جون 2024 کو ہوگا جب کہ وقوف عرفہ 15 جون کو ہوگا۔ اس طرح ذی الحج کے مہینے کا آغاز جمعہ 7 جون 2024 کو ہوگا۔

تاہم نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق، حتمی رائے سعودی عرب کی طرف سے عید الاضحیٰ کی تاریخ کا تعین کرنے کے بعد ہی قائم کی جا سکے گی۔

مشرق وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ہوا، ترجمان وزارت خزانہ

ماہ ذی الحج 1445ھ کے چاند کی روئیت کے حوالے سے ادارے نے وضاحت کی کہ نیا چاند مکہ معظمہ کے آسمان پر 11 منٹ تک اور قاہرہ میں 18 منٹ تک سورج غروب ہونے کے بعد رہے گا۔ مصر کے دیگر علاقوں میں نیا ہلال 12 سے 20 منٹ کے درمیان دیکھا جا سکے گا۔

عمرہ ویزا پر آنیوالے ملازمت تلاش نہ کریں ، سعودی عرب کی سخت وارننگ

یاد رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب میں عیدالفطر ایک ہی دن منائی گئی تھی ۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں