اداکار عمران خان کی فلمی دنیا میں واپسی، عامر خان کی فلم میں جلوہ گر ہونگے

عمران خان

بالی ووڈ اداکار عمران خان نے فلمی دنیا میں واپس قدم رکھ لیا، اپنے ماموں عامر خان کی پروڈیوس کردہ فلم میں  اداکاری کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار عمران خان کو عامر خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’ہیپی پٹیل‘ میں کام کی آفر کی گئی ہے۔ ’ہیپی پٹیل‘ مزاح سے بھرپور فلم ہوگی جس میں عمران خان ایک مزاحیہ کردار کے طور پر جلوہ گر ہوں گے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز بھارتی شہر گوا میں ہوگیا ہے۔ فلم کے ہدایت کار ویر داس ہوں گے جن کی یہ بطور ڈائریکٹر پہلی فلم ہوگی۔ ویر داس اور عمران خان اس سے پہلے بھی ’دہلی بیلی‘ نامی کامیڈی فلم میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

متھیرا نے سلمان خان کیساتھ تصویر نہ لینے کی وجہ بتا دی

خیال رہے کہ اداکار عمران خان نے 2015 میں اداکاری کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ اپنے ایک اںٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ذہنی صحت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا تھا۔

بعد ازاں 8 ماہ قبل عمران خان نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ پھر سے فلموں میں اداکاری شروع کررہے ہیں اور اب ’ہیپی پٹیل‘ میں کام کی حامی بھر کر انہوں نے اپنی فلموں میں واپسی کنفرم کردی ہے۔


متعلقہ خبریں