امریکا: مسلم خاتون کا اسکارف زبردستی اُتارنے کی ویڈیو سامنے آگئی

امریکی پولیس

امریکا کی ریاست ایریزونا میں فلسطین کے حق میں احتجاج کرنے والی 4 مسلم خواتین کو گرفتار کرکے انکا اسکارف زبردستی اتار لیا گیا۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق حال ہی میں ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کیمپس میں طلبہ کی جانب سے  فلسطین سے اظہار  یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی تھی۔ اس دوران  پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 70 طلبہ کو گرفتار کرلیا۔

امریکا اور چین میں بگولوں سے تباہی ، کئی عمارتیں ، مکانات ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ، 5 افراد ہلاک

بعد ازاں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس میں پولیس اہلکار گرفتار کی گئی ایک مسلم خاتون کا اسکارف اتار رہے ہیں۔ ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کو خاتون کا ہاتھ باندھ کر حجاب اتارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد امریکی مسلم کمیونٹی کی طرف سے پولیس کے اس عمل کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ مسلم رہنماؤں کے مطابق ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کا پولیس ڈیپارٹمنٹ اس واقعے میں ملوث ہے۔

ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق اس بات کی تصدیق نہیں کی جاسکتی کہ آیا یونیورسٹی پولیس اس عمل میں شریک ہے یا نہیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔


متعلقہ خبریں