مدینہ منورہ میں موسلادھار بارش ، مسجد نبویؐ میں پانی داخل ، فلڈ الرٹ جاری

مدینہ بارش (madina rain)

مدینہ منورہ اور گرد و نواح میں موسلادھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ، بارش کا پانی مسجد نبویؐ اورمسجد قبا میں داخل ہو گیا۔

مدینہ منورہ کے برساتی نالوں میں طغیانی سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے ہیں، درجنوں گاڑیاں بارش کے پانی میں پھنس گئیں۔

متحدہ عرب امارات میں بارش کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 4 ہو گئی

سعودی محکمہ موسمیات نےآئندہ دو روز تک وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ حکومت نے فلڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں ایک بار پھر شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اماراتی محکمہ موسمیات کے نمائندے کا کہنا ہے کہ گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے جبکہ کچھ  مقامات پر اولے بھی پڑ سکتے ہیں۔

خیبرپختونخوا بارشیں، تین روز میں 17 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

 یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات 2ہ فتے پہلے بھی شدید بارش سے متاثر ہو چکا ہے، دبئی، شارجہ اور ابوظہبی سمیت دیگر ریاستوں میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کے بعد وسیع علاقے اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئی تھیں۔ دبئی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوگیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں