پاک سعودی تعلقات اورمعاشی شراکت داری مضبوط سے مضبوط ترہو رہی ہے، شہبازشریف

Shahbaz Sharif

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ سعودی عرب کو تاریخی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اورپاکستان کے دوطرفہ تعلقات اورمعاشی شراکت داری مضبوط سے مضبوط ترہورہی ہے، پرتپاک میزبانی اور پاکستان سے محبت پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے تین روز ہ دورہ سعودی عرب کے اختتام پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے آئندہ چند دنوں میں سعودی عرب کی کاروباری شخصیات کا وفد پاکستان آرہاہے، سعودی کاروباری شخصیات کے و فد سے دونوں ممالک میں معاشی شراکت داری کی رفتارمزید تیزہوگی، قیادت کی سطح پر ہونیوالی مفاہمت کوعملی شکل دینے کیلئے پوری محنت سے کا م کریں گے۔

اٹک، دریائے سندھ سے درجنوں مشینیں لگا کر غیر قانونی سونا نکالے جانے کا انکشاف

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان اورسعودی عرب کی معاشی شراکت داری سے دونوں برادرممالک کے تعلقات میں ایک نئے دورکاآغازہواہے، دو ماہ کے دوران پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان اعلی ترین سطح پر ریکارڈ وفود کا تبادلہ ہواہے۔

شہبازشریف کا کہناتھا کہ سعودی عرب میں تین روزہ دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے، نہایت مفید بات چیت ہوئی، عالمی اقتصادی فورم میں عالمی راہنماں سے ملاقاتیں ہوئیں، کثیرالجہتی شعبوں میں باہمی تعاون، تجارت وسرمایہ کاری کے فروغ میں مثبت پیش رفت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پرتپاک میزبانی اور پاکستان سے پرخلوص محبت پر ولی عہد محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی وزرا کو پاکستان کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔

ایل این جی ریفرنس کی واپسی شاہد خاقان کی بے گناہی کا ثبوت ہے، سعد رفیق

وزیراعظم نے کہا کہ سعودی وزرا نے قیادت کے درمیان مفاہمت پر عملدرآمد کیلیے بھرپور تیاری کی۔ سعودی عرب کے وزرا کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم پر واشگاف انداز میں بیان کیا کہ دنیا کوپرامن بنانا ہیتوغزہ میں مستقل امن قائم کرناہوگا۔


متعلقہ خبریں