گندم درآمدی کا معاملہ، حکومت نے تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی

wheat

اسلام آباد (زاہد گشکوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم) وفاقی حکومت نے مبینہ اربوں روپے کے گندم درآمدی اسکیم کی چھان بین کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔

ہم انویسٹی گیشن ٹیم کو سیکریٹری فوڈکیپٹن (ر) محمد آصف نے تصدیق کی ہے کہ انکوائری کمیٹی وزیراعظم کے حکم پربنائی گئی ہے،کمیٹی کی سربراہی جسٹس( ر) میاں مشتاق کررہے ہیں، کمیٹی غیر ضروری طور پر گندم درآمد سے ملکی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان کی تحقیقات کریگی۔

راجہ ریاض کی پی ٹی آئی میں شمولیت بہت بڑی غلطی تھی، شوکت یوسفزئی

سیکرٹری فوڈ کیپٹن ریٹائرڈ محمد آصف نے تصدیق کی ہے کہ کمیٹی نے باقاعدہ کام شروع کردیا ہے، کمیٹی وزارت تجارت اور نگران حکومت کے درآمدگی فیصلے کی جانچ بھی کرے گی۔

کمیٹی35لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم درآمدگی کی رپورٹ 2 ہفتے میں وزیراعظم کو پیش کرے گی۔


متعلقہ خبریں