سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنیوالے لارنس بشنوئی گینگ کے دونوں ملزمان گرفتار

سلمان خان (salman khan)

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے ممبئی میں واقع گھر پر فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ممبئی پولیس حکام کے مطابق سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے لارنس بشنوئی گینگ کے وکی صاحب گپتا اور ساگرشری جوگندر پال کو ریاست گجرات کے علاقے بھوج سے گرفتار کیا گیا۔

سلمان خان اگلی عید پر ایکشن میں نظر آئیں گے

سلمان خان کے گھر پر اتوار کی صبح 2 موٹر سائیکل سوار فائرنگ کرکے فرار ہو گئے تھے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزموں کا سراغ لگایا۔

فائرنگ کی ذمہ داری گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے قبول کی تھی۔ لارنس بشنوئی مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا اور دیگر ہائی پروفائل شخصیات کے قتل کے الزام میں دلی کی تہاڑ جیل میں قید ہے۔


متعلقہ خبریں