صومالی قزاقوں نے 5 ملین ڈالر تاوان کے بدلے بنگلادیشی کارگو جہاز 23 افراد سمیت چھوڑ دیا

بنگلہ دیشی جہاز (bangla desh cargoship)

صومالی قزاقوں نے 5 ملین ڈالر تاوان کے بدلے بنگلادیشی پرچم والے کارگو جہاز کو 23 افراد سمیت چھوڑ دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تاوان کی مطلوبہ رقم تین بوریوں میں ہوائی جہاز سے کارگو جہاز پر گرائی گئی جس کے بعد قزاقوں نے جہاز کو آزاد کر دیا۔

نیدر لینڈ، 3ہزار گاڑیوں سے لدے بحری جہاز میں آتشزدگی، ایک ہلاک، 22 زخمی

ایم وی عبداللّٰہ نامی کارگو جہاز یورپی یونین کے 2 بحری جہازوں کی نگرانی میں اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گیا ، صومالی قزاقوں نے دبئی بندرگاہ پہنچنے تک جہاز پر مزید حملے نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مارچ میں جہاز موزمبیق سے متحدہ عرب امارات کی طرف جا رہا تھا جو صومالی قزاقوں نے ہائی جیک کر لیا تھا۔ جہاز اور عملے کی رہائی کے لیے شپنگ کمپنی کے سی ای او نے مذاکرات کیے۔


متعلقہ خبریں