پنجاب حکومت کا بیساکھی تہوار سرکاری سطح پر منانے کا اعلان

Punjab Govt

پنجاب حکومت نے بیساکھی تہوار کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بیساکھی تہوار پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بیساکھی پنجاب کی منفرد ثقافت کی پہچان ہے، درانتی سےگندم کی سنہری فصل کاٹ کر بیساکھی کا آغازہوتا ہے توخوشیاں ہرسو پھیل جاتی ہیں۔

بیساکھی میلہ ، بھارت سے ہزاروں سکھ یاتری حسن ابدال پہنچ گئے

مریم نواز نے کہا کہ بیساکھی  خوشیوں سے مہکتا تہوار ہے، سب بہن بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، پنجاب میں بیساکھی منانے کیلئے آنے والے سکھ بہن بھائیوں کوجی آیاں نوں،۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پہلے پاکستانی پھرٹھیٹھ پنجابی ہوں، پنجاب دل میں بستا ہے، پنجاب کا ہر فرد بیساکھی کی خوشی میں برابر کا شریک ہے۔

شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز کو بیت اللہ کے اندر جانے کی سعادت حاصل

مریم نواز نے کہا کہ دعا ہے اللہ تعالیٰ بیساکھی کی خوشیوں کو سدا قائم و دائم رکھے، پنجاب میں سکھ یاتریوں کو مذہبی اور ثقافتی سیا حت کے لئے بہترین ماحول اور سہولتیں دے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں