مارگلہ بائی پاس کے قریب مسافر بس الٹ گئی، جس کے نیتجے میں 25مسافر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹیکسلا کے قریب مارگلہ بائی پاس کے قریب مسافر بس الٹنے کے باعث 20 افراد زخمی جبکہ 5 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 5 افراد کا تعلق قازقستان سے ہے جو یہاں تبلیغ کیلئے آئے ہوئے ہیں۔
پاکستان نے ایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی ادائیگی کر دی
ذرائع کے مطابق حادثے کے مقام پر امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئیں ہیں جبکہ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب حب کے علاقے دریجی لینڈانی کے مقام پر تیز رفتار کار الٹ کر کھائی میں جا گری جس میں 6 افراد جاں بحق اور 2 کے زخمی ہوئے ہیں۔ واقعہ دریجی لینڈانی کے مقام پر پیش آیا،حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں ہونے والوں کا تعلق حب سے ہی ہے۔