پاکستان میں رواں مالی سال خطے میں مہنگائی سب سے زیادہ، معاشی شرح نمو کم رہنے کی پیشگوئی

مہنگائی Asian development bank

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں رواں مالی سال 2023-2024 کے دوران خطے میں مہنگائی سب سے زیادہ اور معاشی شرح نمو سب سے کم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے ڈیویلپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی، اس رپورٹ میں پاکستان میں رواں مالی سال معاشی شرح نمو 1.9 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا، اے ڈی بی نے پاکستان میں رواں مالی سال اوسط مہنگائی 25 فیصد رہنے کی پیشگوئی بھی کی ہے۔

اس کے علاوہ رپورٹ میں پڑوسی ملک بھارت میں رواں مالی سال مہنگائی 4.6 فیصد جبکہ بنگلہ دیش میں 8.4 اور بھوٹان میں مہنگائی 4.5 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

عیدالفطر کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال مالدیپ میں مہنگائی 3.2، نیپال میں 6.5 اور سری لنکا میں مہنگائی 7.5 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال بھارت میں معاشی شرح نمو 7 فیصد، بنگلہ دیش میں معاشی شرح نمو 6.1 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ پاکستان کی معاشی شرح نمو انڈونیشیا، ملایشیا اور فلپائن سے کم رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ڈیویلپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق سنگا پور،تھائی لینڈ، ویت نام سے بھی پاکستان کی معاشی شرح نمو کم رہنے کی توقع ہے اس کے علاوہ رواں مالی سال سری لنکا کی معاشی شرح نمو پاکستان کے برابر یعنی 1.9 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان، مختلف شہروں میں طوفانی ہوائیں اور بارش، آسمانی بجلی گرنے سے 4افرادجاں بحق

اے ڈی بی نے بتایا کہ آئندہ برس پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.8 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، آئندہ برس پاکستان میں سیاسی استحکام نظر آرہا ہے، آئندہ برس پاکستان میں مہنگائی کم ہو کر 15 فیصد تک رہنے کی بھی توقع ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں معاشی اصلاحات کے نتائج سامنے آ رہے ہیں، معاشی استحکام کے لیے اصلاحات پر عملدرآمد نا گزیر ہے، پاکستان کی معیشت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے، زراعت اور مینوفیکچرنگ کے شعبے کی پیداوار بڑھ رہی ہے۔


متعلقہ خبریں