یونان کی تاریخی مسجد ینی میں 100 سال بعد نماز کی ادائیگی

مسجد ینی greece

یونان میں تاریخی مسجد ینی میں 100 سال بعد امامت کی گئی اور نماز ادا کی گئی۔

یونان کے دوسرے بڑے شہر تھاسالونیکی میں تاریخی مسجد ینی میں 100سال کے بعد نمازیوں نے نماز ادا کی۔

مسجد میں آخری مرتبہ 1923 میں نماز ادا کی گئی تھی جس کے بعد آج تقریباً 100 سال بعد اس مسجد کو شہر کے مقامی مسلمانوں کے لیے مصری نژاد امام طحہٰ عبدل قلیل کی امامت میں نمازِ عیدالفطر ادا کرنے کے لیے کھولا گیا۔

برطانیہ نے ملک میں آنے والوں کیلئے قوانین میں تبدیلی کر دی

مسجد کو رات 3 بجے کھول کر سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد صبح پولیس کی نگرانی میں نماز عیدالفطر ادا کرنے کے لیے شہر کے مسلمانوں کو اندر جانے کی اجازت دی گئی اور نماز ادا کرنے کے بعد شہری بہت خوش دکھائی دیے۔

انہوں نے اس تاریخی مسجد کو نماز کے لیے کھولے جانے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا،مسجد ینی کو تھاسالونیکی شہر میں اسلام قبول کرنے والے یہودیوں کے لیے 1902ء میں اٹالین آرکیٹیکٹ نے تعمیر کیا تھا۔


متعلقہ خبریں