سینیٹ میں خیبرپختونخوا سے پوری سیٹیں ملنا ہمارا حق ہے،بیرسٹر سیف

SAIF بیرسٹر سیف

رہنما تحریک انصاف بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ سینیٹ میں خیبرپختونخوا سے پوری سیٹیں ملنا ہمارا حق ہے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ سینیٹ میں خیبر پختونخوا سے ہمیں پوری سیٹیں ملنی چاہئیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی مخالف مہم جاری ہے، گزشتہ کچھ عرصے سے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کیساتھ دشمنی کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ایک مہم کے تحت سیاسی عمل سے باہر کیا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن کے غیر آئینی اور قانونی فیصلوں کی وجہ سے سینیٹ الیکشن متنازعہ ہوا، الیکشن کمیشن کے غلط فیصلوں کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں کا معاملہ پیدا ہوا۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ سیکشن 104کی خلاف ورزی کی، مخصوص نشستوں کے معاملے پر ہمیں الیکشن کمیشن کے فیصلوں پر تحفظات ہیں۔

تاپسی پنو نے شادی خفیہ رکھنے پر خاموشی توڑ دی

بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس آئین کی غلط تشریح کا اختیار نہیں، پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمیشن کا رویہ متعصبانہ ہے، ہمیں الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں۔


متعلقہ خبریں