لکی مروت، تاجہ زئی کے قریب ٹریفک حادثہ ، 6افراد جاں بحق ، 19زخمی


لکی مروت ، تاجہ زئی کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق اور 19زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تاجہ زئی کے قریب انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ مسافر وین اور رکشے میں تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، حادثے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 19 زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2خواتین بھی شامل ہیں۔ حادثے کا شکار ہونے والے افراد کا تعلق تترخیل اور ضلع ٹانک سے ہے۔

نوشہرہ ،کنڈ پارک میں مسافروں سے بھری کشتی ڈوب گئی

دوسری جانب رحیم یار خان کی تحصیل صادق آبادکے علاقے چوک سویترا میں موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے کار الٹ گئی جس کے باعث  3افراد جاں بحق اور 4زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی اور بہن شامل ہے۔


متعلقہ خبریں