سندھ حکومت کا شاہ نورانی حادثے کےورثا کیلئے ایک،ایک لاکھ روپے کااعلان

مراد علی شاہ

سندھ حکومت نے شاہ نورانی حادثے میں جاں بحق افراد کے ورثا کیلئے ایک، ایک لاکھ روپے کااعلان کر دیا۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ افسوسناک حادثے میں جاں بحق افراد کے ورثاء سے اظہار تعزیت کیلئے پہنچے، انہوں نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاکی اور کہا کہ ہم دُکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

زائرین سے بھری گاڑی گہری کھائی میں جا گری، 17 افراد جاں بحق

مراد علی شاہ کا میڈیا سے گفتگو کےدوران کہنا تھا کہ شاہ نورانی پر زائرین کیساتھ حادثے کا دلی طور پر افسوس ہوا ہے، ورثا کیلئے یہ وقت نہایت تکلیف دہ ہے ، میں خود اظہار تعزیت کیلئے پہنچا ہوں۔

انکا کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کے ورثا کی سندھ حکومت مالی مدد کرے گی۔ ہمارے پاس اس طرح کے حادثات میں جانبحق افراد کی مدد کیلئے ڈپارٹمنٹ موجود ہے، اسی سسٹم کے تحت امداد فراہم کرینگے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

ایک سوال کے جواب میں وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں امن امان کی صورتحال بہتر ہے، پولیس اور رینجرز مل کر کرائم پر کنٹرول کر ررہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز حب کے قریب زائرین کی گاڑی کو حادثہ پیش آیاتھا جس میں 17 افراد جاں بحق جبکہ 40 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں