آرمی چیف کا میران شاہ اور سپین وام کا دورہ، جوانوں کیساتھ عید کا دن گزارا


آرمی چیف عاصم منیر نے میران شاہ اور سپین وام کا دورہ کیا اور جوانوں کے ساتھ عید کی نماز پڑھی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے میران شاہ اور اسپن وام کا دورہ کیا،عید کی نماز اگلے مورچوں پرادا کی اور فوجی جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔

محکمہ موسمیات کی پورا ہفتہ بارشوں کی پیش گوئی

پاک فوج کے سربراہ نے عید کی نماز کے بعد پاکستان کے پائیدار استحکام اور خوشحالی کیلئے دعائیں کیں، آرمی چیف نے قوم کے لیے جوانوں کی غیر متزلزل لگن اور خدمات کو سراہتے ہوئے فوجیوں کو عید الفطر کی دلی مبارکباد پیش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں اور موجودہ سیکیورٹی کے منظر نامے پر بریفنگ دی گئی جس میں پاک افغان سرحد کے ساتھ سرحدی حفاظتی اقدامات پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔

اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف نے امن کے تحفظ کیلئےاجتماعی ضرورت پر زور دیا اورامن کیلئے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ورلڈکپ میں افغانستان سے شکست پر ساری رات سو نہیں سکا تھا، بابراعظم

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ قربانیوں کے بعد ضم شدہ اضلاع میں ترقی کیلئے سازگار ماحول بنایا جائے، قوم کی خدمت میں پیشہ ورانہ فرائض پرغیر متزلزل توجہ مرکوز رکھیں اور خطے کو غیر مستحکم کرنے والے مخالف عناصر کیخلاف چوکس رہیں۔

قبل ازیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

 


متعلقہ خبریں