ورلڈکپ میں افغانستان سے شکست پر ساری رات سو نہیں سکا تھا، بابراعظم

بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کے دوران افغانستان سے شکست کا بہت افسوس تھا اس روز ساری رات سو نہیں سکا تھا۔

بابراعظم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت اورخصوصا حیدرآباد میں جو استقبال ملا وہ حیران کن اور یادگار رہا ، تاہم ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف میچ ہارنے پردکھ ہوا تھا،ساری رات سو نہیں سکا تھا۔

محکمہ موسمیات کی پورا ہفتہ بارشوں کی پیش گوئی

کپتانی سے متعلق کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ کپتانی ذمہ داری ہے، سب کو ساتھ لیکر چلتا ہوں، بیٹنگ اورکپتانی کو الگ رکھتا ہوں، میرے رن آٹ ہونے پر والد بہت ناراض ہوتے ہیں کیوں کہ ان کو رن آٹ ناپسند ہے۔

بابراعظم نے آئندہ ورلڈکپ سے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتیں گےاور عوام کو چہروں پر خوشیں لائیں گے ۔

عید کے موقع پر بشریٰ بی بی کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات

پاکستان کے بعد دوسری پسندیدہ ٹیم نیوزی لینڈ ہے،کین ولیم سن کی کورڈرائیو پسند ہے جب کہ پیٹ کمنز سب سے مشکل بولرہیں۔ مزید برآں اپنی شادی اور تیاریوں سے متعلق سوال پر بابر اعظم نے کہا کہ بھارت میں شیروانی دیکھنے کی خبردرست نہیں اورنہ ہی ابھی فی الحال شادی کا کوئی پلان ہے۔


متعلقہ خبریں