عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے مرکزی جامع مسجد اڈیالہ جیل میں نمازِ عید ادا کی


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کی مرکزی جامع مسجد میں نمازِ عید ادا کی۔

جیل ذرائع کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کی مرکزی جامع مسجد میں عید کا بڑا اجتماع ہوا۔ عمران خان کے ہمراہ وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے بھی عید کی نماز ادا کی۔

ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی نمازِ عید کے بعد ایک دوسرے سے گلے بھی ملے۔ جیل افسران نے بھی عمران خان کے ساتھ نمازِ عید ادا کی۔ نماز ادائیگی کے دوران سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل شاہ محمود قریشی کے بیٹے اور پی ٹی آئی رہنما زین قریشی نے انکشاف کیا تھا کہ عید کے موقع پر والد سے نہیں ملنے دیا گیا۔ سیکیورٹی بنیاد پر بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا۔


متعلقہ خبریں