پولیس کو محنت اور جانفشانی سے کام کرنا ہو گا، وزیر اعلیٰ پنجاب

Maryam Nawaz

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ امن عامہ کے لیے پولیس کو محنت اور جانفشانی سے کام کرنا ہو گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید الفطر پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چاند رات اور عید الفطر پر فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے اجتماعات خصوصاً مساجد اور امام بارگاہوں کے لیے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے جائیں جبکہ چاند رات اور عید الفطر پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے حالات بہتر، لوگ خوشحال زندگی گزار رہے ہیں، وزیر داخلہ سندھ

مریم نواز نے کہا کہ مارکیٹوں، بازاروں اور شاپنگ سینٹرز میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے اور سینئر پولیس حکام چاند رات اور عید الفطر پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے فیلڈ میں موجود رہیں۔

انہوں نے کہا کہ امن عامہ کے لیے پولیس کو محنت اور جانفشانی سے کام کرنا ہو گا جبکہ وضع کردہ سیکیورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد ہونا چاہیئے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں