شہباز شریف، آصف زرداری، نواز شریف سمیت اہم شخصیات عید کہاں منائیں گی ؟


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف لاہور، صدر آصف علی زرداری نواب شاہ، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف جاتی امرا میں عید منائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی لاہور، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ گڑھی خدا بخش، چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان بونیر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ہری پور میں نماز عید ادا کریں گے۔

قائد جے یو آئی مولانا فضل الرحمان ڈی آئی خان، چیئرمین سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی ملتان، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق لاہور جبکہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ آبائی شہر نواب شاہ میں نماز عید ادا کریں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز جاتی امرا میں عید منائیں گی جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سیہون میں نمازعید ادا کریں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ڈی آئی خان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کوئٹہ میں عیدالفطر منائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ریکارڈ اضافہ

وزیر دفاع خواجہ آصف سیالکوٹ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار لاہور اور سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی چاغی میں عید منائیں گے۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان لاہور، گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ کوئٹہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کراچی، گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نماز عید گورنر ہاؤس پشاور میں ادا کریں گے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی احمد خان قصور، اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ سکھر، اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی مانسہرہ، اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی ڈاکٹر عباد الرحمان شانگلہ میں عید منائیں گے۔

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان میرپور، وزیر اعظم آزاد کشمیر انوار الحق بھمبر، اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی لطیف اکبر مظفرآباد میں عید الفطر کی نماز ادا کریں گے۔


متعلقہ خبریں